سنوکر پر جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں 7 قمار باز پکڑے گئے

 لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی نیاز بیگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنوکر پر جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں 7 قمار باز کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان نعیم سنوکر کلب سرشاد ٹاؤن گلی نمبر 3 میں سنوکر پر چیک جواء کھیل رہے تھے ملزمان عدنان، محبوب، سمران، عمران، الماس، حسیب اور عمران کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیاملزمان سے سنوکر کا سامان اور داؤ پر لگی رقم برآمد مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے حوالے انویسٹی گیشن ونگ کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن نے چوکی انچارج نیاز بیگ تنویر عمر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق تمام طرز کے قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔