10 تھانوں کی پولیس کو فراڈ کے مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے لاہور پولیس کو مطلوب فراڈیہ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دوران سنیپ چیکنگ ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے سمن آباد کے علاقے سے لاہور کے مختلف 10 تھانوں کی پولیس کو فراڈ کے مقدمات میں مطلوب ملزم عامر کو گرفتار کر کے تھانہ گلشن راوی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ملزم نے کئی شہریوں کو لین دین، رقوم کی مد میں فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دئیے تھے۔اور 8 سال سے لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔