تھانہ باغبانپورہ،بادامی باغ، فیکٹری ایریا دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نا ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا 4 تھانوں کی پولیس کو مطلوب فراڈیہ ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کرلیاملزم پر مختلف تھانوں میں فنانشل کرائم کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ملزم نے کئی شہریوں سے لین دین، رقوم کی مد میں فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیے تھے ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم 2 سال سے لاہور پولیس کو مطلوب تھاملزم کو ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے سنت نگر سے حراست میں لیا گیاملزم کیخلاف تھانہ باغبانپورہ،بادامی باغ، فیکٹری ایریا دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزم اقرار کارروائی کیلئے تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گامعصوم و سادہ لوح شہریوں سے فراڈ و نوسر بازی سے رقوم ہتھیانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔