ڈولفن اسکواڈ نے 5 تھانوں کی پولیس کو مطلوب فراڈیہ گرفتار کر لیا

شہریوں سے لین دین، رقوم کی مد میں فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیے تھے
لاہور( کرائم رپورٹر) ڈولفن اسکواڈ میں 5 تھانوں کی پولیس کو مطلوب فراڈیہ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم نے ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے جوہر ٹاؤن سے مختلف تھانوں میں فنانشل کرائم کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم اظہارالحق کو گرفتار کر کے جوہر ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے کئی شہریوں سے لین دین، رقوم کی مد میں فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیے تھے۔ اس کیخلاف تھانہ مزنگ، مصطفیٰ ٹاؤن، ڈیفنس بی و دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔