کوہاٹ پولیس نے ڈاکٹر مہوش کے مطلوب ملزموںکی تصاویر جاری کردیں،دوملزم مطلوب

پشاور(آئی این پی )کوہاٹ پولیس نے ڈاکٹر مہوش کے قتل میں مطلوب ملزمان کی تصاویر جاری کر دیں جبکہ ڈاکٹر مہوش کے قتل میں دو ملزمان مطلوب ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہباز الہی  نے کہا ہے کہ مقدمے میں مطلوب ملزمان میں حیات گل اور سیف علی خان شامل ہیں، جو واردات کے بعد سے روپوش ہیں، دونوں ملزمان کی شناخت مختلف شواہد اور زاویوں سے کی گئی ہے وہ آپس میں قریبی دوست ہیں۔