لاہور(کرائم رپورٹر)مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نا ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتاسرگودھا اور لاہور 8 تھانوں کی پولیس کو مطلوب فراڈیہ ڈولفن سکواڈ کی گرفت میں آگیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم پر سرگودھا اورلاہور کے مختلف تھانوں میں فنانشل کرائم کے درجنوں مقدمات درج ہیں ملزم نے کئی شہریوں سے لین دین، رقوم کی مد میں فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیے تھیملزم 2 سال سے سرگودھا اور لاہور پولیس کو مطلوب تھاملزم کو ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے نواب ٹاؤن سے حراست میں لیا گیاملزم کیخلاف تھانہ سٹی (سرگودھا)، برکی، سبزہ زار، جوہر ٹاؤن، چوہنگ اور دیگر لاہور کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں گرفتار ملزم عثمان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ نواب ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گامعصوم و سادہ لوح شہریوں سے فراڈ و نوسر بازی سے رقوم ہتھیانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں