لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جناح ہاؤس حملے سمیت تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔
عدالت میں سماعت جج منظر علی گل نے کی، جس دوران عمر ایوب کی جانب سے ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔عمر ایوب نے جناح ہاؤس حملے، عسکری ٹاور پر حملہ اور پولیس اسٹیشن کو نذرِ آتش کرنے جیسے سنگین مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ عدالت نے مزید سماعت 8 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے تمام مقدمات میں ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔