گوجرانوالہ عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 17 جنوری تک توسیع کر دی

گوجرانوالہ عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 17 جنوری تک توسیع کر دی

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 17 جنوری تک توسیع کر دی۔

آج ہونے والی سماعت میں زرتاج گل عدالت میں پیش ہوئیں، تاہم عمر ایوب پیش نہ ہو سکے۔ ان کی جانب سے حاضری استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ وہ اسلام آباد سمیت دیگر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، اس لیے گوجرانوالہ پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے اس درخواست کو منظور کر لیا اور عمر ایوب کی حاضری استثنیٰ دے دی۔عدالت نے دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ 9 مئی کے ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں عمر ایوب اور زرتاج گل پر الزام ہے کہ انہوں نے اس کارروائی میں ملوث ہونے کی سازش کی تھی۔ ان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی کارروائیوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔