پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 27 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔
عمر ایوب اپنے وکلاء بابر اعوان اور مرتضیٰ طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق عمر ایوب پر درج مقدمات کے حوالے سے سماعت کی۔ عمر ایوب کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں تھانہ کوہسار میں 3، تھانہ نون میں 2، مارگلہ، آبپارہ، اور ترنول میں ایک ایک مقدمہ شامل ہے۔عدالت نے اس سلسلے میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔