عمر ایوب اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع

عمر ایوب اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کر دی۔اسی مقدمے میں شریک ملزم پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں بھی 4 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔عدالت نے دونوں رہنماؤں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ مقدمات میں ضمانتوں کے حوالے سے آئندہ پیش رفت 4 جون کو متوقع ہے۔