ویب ڈیسک: 24 نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
عمر ایوب کی درخواست ضمانت تھانہ حسن ابدال میں درج تین مقدمات میں دائر کی گئی تھیں۔ درخواستیں ڈاکٹر بابر اعوان نے دائر کیں، تاہم قائد حزب اختلاف کی عدم حاضری کے باعث درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی۔انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔