مغرب کو ایران کی پوشیدہ ایٹمی تنصیبات کے امکانات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے:ازریئل برمائونٹ
واشنگٹن (آئی این پی )پراگ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے سینئر محقق، ازریئل برمائونٹ نے خبردار کیا ہے ایران اب بھی کسی خفیہ اور غیر اعلانیہ مقام پر ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے، جہاں امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس کی رسائی نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ مغرب کو ایران کی پوشیدہ ایٹمی تنصیبات کے امکانات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے حالیہ میزائل جھڑپ کے بعد ہفتے کی رات ایران کے تین بڑے جوہری مراکز فردو، نطنز اور اصفہان پر فضائی حملے کیے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا، لیکن اطلاعات کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی کے خدشات اب بھی موجود ہیں۔برمائونٹ کے مطابق، اگرچہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، لیکن یہ کہنا غلط ہوگا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا، ایران کا پروگرام متاثر ضرور ہوا ہے، مگر تباہ نہیں ہوا۔ کئی