شمالی کوریا کے سرحد عبور کرنے والے فوجی کو جنوبی کوریا نے حراست میں لے لیا

سیئول (آئی این پی )جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق ایک شمالی کوریائی فوجی کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ رضاکارانہ طور پر زمینی سرحد عبور کر گیا۔ غیرملکی  خبر رساں ادارے  کے مطابق وزارتِ دفاع کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ فوجی جنوبی کوریا میں پناہ لینا چاہتا تھا۔1950 کی دہائی میں جنگ کے بعد جزیرہ نما کوریا کے تقسیم ہونے کے بعد سے دسیوں ہزار شمالی کوریائی شہری جنوبی کوریا فرار ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر پہلے چین کے راستے جاتے ہیں، پھر تھائی لینڈ جیسے کسی تیسرے ملک میں داخل ہو کر آخرکار جنوبی کوریا پہنچتے ہیں