جنوبی کوریا اور امریکا کی سالانہ فوجی مشق فریڈم شیلڈ 2025 کا آغاز،پر شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

سیئول(آئی این پی ) جنوبی کوریا اور امریکا کی سالانہ فوجی مشق فریڈم شیلڈ 2025 کا آغاز ہو گیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکا کی فوجی مشق کے آغاز پر شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کیا۔رپورٹ میں جنوبی کوریا کی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے متعدد بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل ہوانگھے صوبے سے مغربی سمندر یلو سی کی جانب داغے گئے