پاک افغانستان تجارت‘ مئی میں پاکستانی بر آمدات میں 26 فیصد اضافہ

 جولائی سے رواں مالی سال مئی میں افغانستان کیلئے برآمدات کا حجم 1 ارب 25 کروڑ ڈالرز رہا
اسلام آباد(آن لائن)پاک افغان ماہانہ تجارت میں مئی کے مہینے میں پاکستانی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع نے دعوی کیا کہ افغانستان کیلیے مئی میں ماہانہ بنیاد پر پاکستانی برآمدات 26 فیصد بڑھیں جبکہ گزشتہ ماہ مئی میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 11 کروڑ ڈالرز رہیں۔گزشتہ سال کے جولائی سے رواں مالی سال مئی میں افغانستان کیلیے برآمدات کا حجم 1 ارب 25 کروڑ ڈالرز رہا۔گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 99 کروڑ ڈالرز تھیں۔اپریل 2025 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کاحجم 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پاک افغان دوطرفہ تجارت میں 22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔