پچھلے سال سے ٹیکس ریونیو 10 فیصد بڑھا،جولائی تا دسمبر 6200 ارب ٹیکس جمع
ایکسپورٹ ایمرجنسی لگائی جائے :وفاقی وزیر،ماہانہ ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ کا اجراء
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پچھلے سال سے ٹیکس ریونیو 10 فیصد بڑھا،جولائی تا دسمبر ایف بی آر نے 6200 ارب روپیٹیکس جمع کیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے ماہانہ ڈیویلپمنٹ آ ئوٹ لک رپورٹ کا اجراء کردیا،انہوں نے کہا کہ دسمبر کا مہینہ پاکستان کے اقتصادی و معاشی بحالی کے سفر کا تسلسل ہے، سیلاب سے سپلائی متاثر ہونے سے مہنگائی بڑھی،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی آئی ہے، بر آمدات بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، بڑی صنعتوں کی کارکردگی مثبت ہے، احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ جولائی تا دسمبر مہنگائی 7 اعشاریہ 2 فیصد سے 5 اعشاریہ 2 فیصد پر آگئی، 2 سال بعد بڑی صنعتوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سست معاشی گروتھ پر تنقید کرتے ہیں، ہم مصنوعی جی ڈی پی گروتھ نہیں چاہتے، حکومت کو ایکسپورٹ ایمرجنسی لگانے کی تجویز دی ہے۔