لاہور(خصوصی رپورٹ)سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا)اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مائیکرو ، سمال اور میڈیم انٹر پرائزز کے توسط سے ملکی بر آمدات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے دونوں اداروں میں پہلے سے موجود باہمی تعاون کے معاہدے پر عملدر آمد کو فعال بنایا جا ئیگا۔ یہ فیصلہ سی ای او سمیڈا نادیہ جہانگیر سیٹھ اور چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی فیض احمد کی سربراہی میں دونوں اداروں کے نمائندوں کی میٹنگ میں کیا گیا۔ اس موقع پر سمیڈا کی طرف سے جی ایم شہریار طاہر کو اور ٹی ڈیپ کی طرف سے ڈ ی جی پنجاب رافعہ سید کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔