جی ایس پی پلس نے تجارت، روزگار اور خواتین بااختیاری کو فروغ دیا، وزیر تجارت

جی ایس پی مراعات کی واپسی پر تشویش،سندھ اجرک، پنک سالٹ اور آم کو جی آئی تحفظ دینے کی سفارش
اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یورپی یونین کمیشن کے مانیٹرنگ مشن نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط تجارتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مشن کی قیادت سرجیو بلیبریا کر رہے تھے جبکہ یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس بھی ملاقات میں شریک تھے۔جام کمال خان نے گفتگو میں کہا کہ یورپی یونین پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی  ہے اور جی ایس پی پلس نے نہ صرف تجارت بلکہ روزگار، خواتین بااختیاری اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے