افغانستان کیساتھ بارڈر بندش اور تجارت پر پالیسی برقرار‘ افغانستان میں ہمارا سفارت خانہ کھلا ہے‘ افغانستان کا یہاں سفارت خانہ کھلا ہوا ہے‘ مواصلاتی چینل رابطے جاری

  افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی  جاری دفترخارجہ
 غزہ پر پاکستان نے امریکی قرارداد کے حق میں ووٹ پر اپنا موقف دیا‘ چین نے بھی امریکی قرارداد پر ووٹ نہ دینے پر اپنا موقف دیا‘ پاکستان اور چین کے اس موقف میں مختلف نکات میں مماثلت پائی جاتی ہے
 بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کر رہا ہے ، حسینہ واجد کو   پھانسی کی سزا  بنگلہ دیش کا اندونی معاملہ ہے، ان کا اپنا آئین اور قانون موجود ہے:ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ
اسلام آباد(آئی  این پی )ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی  نے  کہا ہے  افغانستان کے ساتھ بارڈر بندش اور تجارت پر پالیسی برقرار ہے،  افغان سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں استعمال ہو رہی ہے،امریکی صدر کے بھارتی وزیراعظم کے حوالے سے جنگ نہ کرنے کے بیان کو معتبر سمجھتے ہیں۔جمعہ کوہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان نے  کہا  اسرائیلی افواج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں جارحیت اور مسجد اقصی کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت میں لال قلعہ بم دھماکوں میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں ہوئیں۔ زیادہ تر گرفتار شدہ افراد کا تعلق بھارتی مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کر رہا ہے۔ پاکستان عالمی برادری، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔حسینہ واجد کو سنائی گئی پھانسی کی سزا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بنگلا دیش کا اندونی معاملہ ہے۔ بنگلا دیش کا اپنا آئین اور قانون موجود ہے۔انہوں نے کہا  امریکی صدر کے بھارتی وزیراعظم کے حوالے سے جنگ نہ کرنے کے بیان کو معتبر سمجھتے ہیں۔ امریکی کانگریس رپورٹ ایک تحقیقی رپورٹ ہے۔ یہ اوپن سورس سے تیار کردہ ہے ۔ افغانستان میں ہمارا سفارت خانہ کھلا ہے۔ افغانستان کا یہاں سفارت خانہ کھلا ہے۔ دونوں سفارت خانوں سے مواصلاتی چینل کھلے ہوئے ہیں۔ غزہ پر پاکستان نے امریکی قرارداد کے حق میں ووٹ پر اپنا موقف دیا۔ چین نے بھی امریکی قرارداد پر ووٹ نہ دینے پر اپنا موقف دیا۔ پاکستان اور چین کے اس موقف میں مختلف نکات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔