عمران خان کو پتہ ہے طاقت کا منبع اسٹیبلشمنٹ ہے:رئوف حسن

ڈائیلاگ بھی ان سے ہونا چاہیے جن کے پاس طاقت ہے:پی ٹی آئی رہنما کی گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما  رئوف  حسن نے کہا ہے  عمران خان کو پتا ہے  طاقت کا منبع وزیراعظم کا آفس نہیں اسٹیبلشمنٹ ہے،ڈائیلاگ بھی ان سے ہونا چاہیے جن کے پاس طاقت ہے۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں انتشار نہیں ہے صرف پارٹی کے اندر مختلف آرا پائی جاتی ہیں، ہمارے اوپر تین سالوں سے پریشر ہے اور آج بھی پریشر موجود ہے، عمران خان کی لیڈرشپ میں تمام لوگ یکجا ہیں، آئین اور قانون کا تقاضا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے ۔