بورڈ کا انچارج امریکہ ہوگا،اگلے چیئرمین نامزد کرنیکا اختیار بھی ٹرمپ کے پاس ہوگا:رپورٹ
نیویارک(آ ئی این پی ) غزہ بورڈ آف پیس میں طاقت کا منبع صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف پیس قرارداد کے متن کے مطابق غزہ کا انچارج امریکا ہوگا،اگلے بورڈ آف پیس چیئرمین نامزد کرنیکا مکمل اختیار بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس معاہدے میں شامل دیگر ملکوں کا کردار معاون کا ہوگا۔