کوئٹہ: مبینہ دہشت گرد عثمان کی والدہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بیٹے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل عثمان اپنی مرضی سے گھر اور خاندان سے الگ ہو گیا تھا۔ ان کے مطابق بعد ازاں اس نے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم انہوں نے اس سے بات نہیں کی۔عثمان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر، دیگر بچوں اور پورے خاندان کا عثمان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عثمان اپنے تمام ذاتی فیصلوں اور سرگرمیوں کا خود ذمہ دار ہے اور خاندان کا اس کے کسی بھی عمل سے کوئی تعلق نہیں۔سرکاری مؤقف کے مطابق یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کے اہلِ خانہ بھی ان سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں۔