بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ضلع بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران محکمے کے 2 اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔حکام نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ مشترکہ طور پر سرگرم ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد صوبے میں دہشتگردی کا خاتمہ اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانا ہے۔