پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست واپسی، انڈیکس 5 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست واپسی، انڈیکس 5 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5,100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ صرف دو روز قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی تھی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا تھا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں 1,800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے باعث انڈیکس گر کر 1 لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔ تاہم نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ نے بھرپور ریکوری کرتے ہوئے مثبت رجحان اختیار کر لیا۔