پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس 832 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 166,472 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو اب تک کی بلند ترین سطح 166,509 پوائنٹس کے قریب ہے۔
سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان اور معیشت میں بہتری کی امیدوں کے باعث مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔دوسری جانب انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 6 پیسے کم ہو کر 281.25 روپے پر آ گئی۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، معیشت کے استحکام کی علامت ہے، اور اگر یہ رجحان جاری رہا تو آنے والے دنوں میں مزید بہتری متوقع ہے۔