پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 593 پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 593 پوائنٹس بڑھ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں 593 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 166,280 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 165,686 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس تیزی کی بڑی وجہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کی خبر ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔مارکیٹ میں بینکنگ، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی، جبکہ عالمی سطح پر بھی ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بہتری کا رجحان دیکھا گیا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی نئی قیمت 281 روپے 5 پیسے مقرر کی گئی۔