پینٹاگون کی فہرست سے ایران جنگ میں ہلاک 4 امریکی فوجی غائب، نئی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

پینٹاگون کی فہرست سے ایران جنگ میں ہلاک 4 امریکی فوجی غائب، نئی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

واشنگٹن سے امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی کے دوران ہلاک ہونے والے چار امریکی فوجیوں کے نام پینٹاگون کی سرکاری جنگی ہلاکتوں کی فہرست سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ڈیفنس کیژولٹی اینالیسس سسٹم، جسے جنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کے سرکاری ریکارڈ کا مستند ذریعہ سمجھا جاتا ہے، نے گزشتہ ہفتے ان چار فوجیوں اور درجنوں زخمی اہلکاروں کو جنگی ہلاکتوں اور زخمیوں کی فہرست سے خارج کر دیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بعد ازاں اسی نظام میں "اوورسیز آپریشنز" کے نام سے ایک نئی کیٹیگری شامل کی گئی، جس میں ان چار فوجیوں کے نام دوبارہ درج کیے گئے، جبکہ 207 زخمی اہلکاروں کا بھی اندراج کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ 207 زخمی اہلکاروں میں تمام افراد ایران سے متعلق حالیہ فوجی کارروائیوں میں زخمی ہوئے یا ان میں دیگر بیرونِ ملک امریکی فوجی آپریشنز کے متاثرین بھی شامل ہیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پینٹاگون نے اس تبدیلی کی باضابطہ اور تفصیلی وضاحت نہیں کی، جس کے باعث سرکاری فوجی اعداد و شمار کی درجہ بندی اور شفافیت سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کی تبدیلیاں عوامی اعتماد اور فوجی ریکارڈ کی شفافیت پر نئی بحث کو جنم دے سکتی ہیں۔