خامنہ ای کی واپسی؛ ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

خامنہ ای کی واپسی؛ ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

 ایرانی سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور نئے روحانی پیشوا مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق ایک اینیمیٹڈ ویڈیو “خامنہ ای کی واپسی” سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں حکومت اور عوام حوصلہ بلند رکھنے اور مزاحمت کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ایران کے مقامی میڈیا کی جانب سے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی گئی ہے جو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ویڈیو میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے آخری لمحات کو علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے اور ان کے نظریاتی تسلسل کو دکھایا گیا ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ان کے بیٹے اور نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای قیادت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ایرانی پرچم بلند رکھتے ہیں۔اینیمیٹڈ ویڈیو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو نئے ایرانی رہنما کو دیکھ کر خوف اور حیرت میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں ایران کی جوابی کارروائی اور مزاحمت کی علامتی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس کے مناظر اور اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیے جا رہے ہیں اور صارفین اس کے پیغام کو سراہ رہے ہیں۔