پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے امریکی فوجی کو 15 سال قید کی سزا

پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے امریکی فوجی کو 15 سال قید کی سزا

امریکی ریاست ورجینیا میں واقع محکمہ دفاع کے صدر دفتر پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے امریکی فوجی اہلکار کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق میساچوسٹس ایئرنیشنل گارڈ کے رکن 22 سالہ جیک ٹیکسیرا کو جاسوسی ایکٹ کے تحت یہ سزا دی گئی ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے پینٹاگون کی سیکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں روس-یوکرین جنگ، شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور دیگر حساس معاملات سے متعلق معلومات شامل تھیں۔ٹیکسیرا کو اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر مجموعی طور پر چھ الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان پر یہ الزام بھی تھا کہ انہوں نے خفیہ معلومات کو غلط استعمال کرتے ہوئے ایسی معلومات کو پھیلایا جو امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی تھیں۔ اس کیس میں سوشل میڈیا پر دستاویزات شیئر کرنے کے بعد امریکا میں خاصی تشویش پائی گئی تھی، اور اس اقدام کو ایک بڑے سیکیورٹی خدشے کے طور پر دیکھا گیا۔یہ خفیہ معلومات لیک ہونے کے بعد پینٹاگون نے اپنی سیکیورٹی پالیسیوں پر نظرثانی کی، اور ایسے اقدامات پر زور دیا جو مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری سمجھے گئے۔


  

شیئر کریں: