"تم میری زندگی کی بدصورت ترین عورت ہو"— اپارا مہتا نے شوہر سے علیحدگی کی دردناک وجہ بتا دی

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اپارا مہتا نے شوہر اور اداکار درشن جری والا سے برسوں پرانی علیحدگی پر پہلی بار کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی کے تلخ تجربات بیان کیے ہیں۔

حال ہی میں ایک ڈیجیٹل ٹاک شو اور پوڈکاسٹ 'دی میل فیمینسٹ' میں گفتگو کرتے ہوئے اپارا مہتا نے بتایا کہ امریکا میں قیام کے دوران انہوں نے شادی کی سالگرہ پر شوہر کو مبارکباد دینے کے لیے فون کیا، جس پر درشن جری والا نے کہا کہ انہیں ایک اہم بات کرنی ہے۔اداکارہ کے مطابق بھارت واپس آنے پر درشن نے انہیں بتایا کہ وہ اب یہ رشتہ جاری نہیں رکھنا چاہتے۔ اپارا نے انکشاف کیا کہ درشن نے کہا، "مجھے اب تم سے محبت نہیں رہی، تم مجھے پسند نہیں ہو۔" ان کے مطابق یہ الفاظ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھے۔اپارا مہتا نے بتایا کہ اس وقت وہ شوٹنگ میں مصروف تھیں، اس لیے فوری طور پر اس صدمے کو پوری طرح محسوس نہ کر سکیں، لیکن بعد میں انہیں اس گفتگو کی شدت کا احساس ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ علیحدگی کے بعد درشن جری والا الگ رہنے لگے، تاہم دونوں کے درمیان آج بھی خوشگوار تعلقات ہیں۔ ان کی ایک بیٹی خوشالی جری والا بھی ہے۔واضح رہے کہ اپارا مہتا اور درشن جری والا کی شادی 1982 میں ہوئی تھی اور دونوں 2003 میں علیحدہ ہو گئے تھے۔ تاہم، علیحدگی کے باوجود انہوں نے اب تک قانونی طور پر طلاق نہیں لی۔