بشریٰ انصاری نے شوہر سے علیحدگی کے بعد بھی ان کا نام نہ ہٹانے کی وجہ بیان کر دی

بشریٰ انصاری نے شوہر سے علیحدگی کے بعد بھی ان کا نام نہ ہٹانے کی وجہ بیان کر دی

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پہلے شوہر سے طلاق کے باوجود اپنے نام کے ساتھ ’انصاری‘ کا خاندانی نام برقرار رکھنے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بشریٰ انصاری نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔انٹرویو کے آغاز میں میزبان نے اداکارہ کا تعارف ’بشریٰ بشیر‘ کے نام سے کروایا، جس پر انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا نام بشریٰ انصاری ہے، تاہم سرکاری دستاویزات میں ان کا نام ’بشریٰ بشیر‘ درج ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ بہت سے لوگ انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے نام سے ’انصاری‘ ہٹا دیں، تاہم وہ ایسا نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ اس سے لوگوں میں مزید الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ صبا حمید کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور ایک عرصے تک لوگ انہیں ’صبا پرویز‘ کے نام سے جانتے رہے۔بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ان کی دونوں بیٹیوں کے نام کے ساتھ بھی ’انصاری‘ ہے اور ان کے سابق شوہر کو بھی اس نام پر کوئی اعتراض نہیں، تو پھر دوسروں کو اس حوالے سے پریشانی کیوں ہے۔واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی اقبال انصاری سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں، تاہم 36 سال بعد یہ ازدواجی رشتہ ختم ہوگیا تھا۔