شوبز کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں محبت کے بغیر شادی کے دردناک قصے پر بات کی۔
انہوں نے ایک خاتون کا قصہ سنایا جو اپنی شادی سے خوش نہیں تھی اور مالی اعتبار سے اپنے شوہر پر منحصر تھی۔ حنا خواجہ نے خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے شوہر سے الگ ہونے کی بجائے جذباتی طور پر خود کو آزاد کر لے۔خاتون نے اداکارہ کے مشورے پر عمل کیا اور اب ان کے حالات بہتر ہو گئے ہیں۔ دونوں کے درمیان دوبارہ بات چیت اور مشترکہ سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے، جیسے ساتھ ٹی وی دیکھنا اور دیگر روزمرہ کے لمحات گزارنا۔