آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی کی افواہیں بے بنیاد، ٹیکنیکل مسئلے کی وجہ سے تصاویر ڈیلیٹ نظر آئیں

آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی کی افواہیں بے بنیاد، ٹیکنیکل مسئلے کی وجہ سے تصاویر ڈیلیٹ نظر آئیں

گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جس کی وجہ زین احمد کا اچانک اپنی اہلیہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنا اور شادی کی تصاویر حذف کرنا تھا۔

 آئمہ بیگ نے بھی اس دوران پراسرار خاموشی اختیار رکھی، جس سے افواہیں مزید زور پکڑ گئیں۔تاہم اب زین احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب انسٹاگرام کے بگز اور ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہنسنے والی ایموجیز کے ساتھ لکھا کہ آئمہ بیگ کے ساتھ شادی کی تصویریں ڈیلیٹ نہیں ہوئیں بلکہ آرکائیو فولڈر میں منتقل ہو گئی تھیں۔واضح رہے کہ زین احمد اور آئمہ بیگ کی شادی 6 اگست 2025 کو کینیڈا میں ہوئی تھی، اور دونوں کے درمیان تعلقات ٹھیک ہیں۔