وینس: غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’نازا‘ کو وینس فلم فیسٹیول میں غیرمعمولی پذیرائی ملی، جہاں فلم کی نمائش کے بعد حاضرین نے تقریباً 25 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔
دستاویزی فلم کی ہدایت کاری اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم اور ریچل زور نے کی ہے۔ فلم میں غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کی گواہیوں کو بنیاد بنایا گیا ہے۔فلم سازوں کے مطابق ’نازا‘ کے ذریعے وہ غزہ کی صورتحال سے متعلق ایسی حقیقت ناظرین کے سامنے لانا چاہتے ہیں جسے دیکھنے کے بعد ان کے لیے اس معاملے پر خاموش رہنا مشکل ہوجائے۔وینس فلم فیسٹیول میں فلم کی نمائش کے بعد حاضرین کا ردعمل بھی انتہائی جذباتی رہا اور فلم کو طویل اسٹینڈنگ اوویشن دی گئی، جو تقریباً 25 منٹ تک جاری رہی۔