بھارتی اداکارہ نہال وڈولیا نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ راجستھان رائلز سے وابستہ ایک طلاق یافتہ کرکٹر انہیں سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجتا تھا اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتا تھا۔
اداکارہ کے مطابق وہ کرکٹر اکثر ان کی پوسٹس پر ردعمل دیتا اور انہیں “خوبصورت”، “پرکشش” اور “حسین” جیسے الفاظ سے مخاطب کرتا تھا۔ نہال وڈولیا نے بتایا کہ انہوں نے اس گفتگو میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی اور بعد میں اس کرکٹر کو بلاک کر دیا۔پوڈکاسٹ کے دوران اداکارہ نے کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل نہال وڈولیا نے گجراتی اداکار کرن جوشی پر بھی نامناسب پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اداکارہ نے مبینہ چیٹ کے اسکرین شاٹس اور ویڈیوز بھی شیئر کیے تھے، تاہم کرن جوشی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ نہال وڈولیا مختلف او ٹی ٹی ڈراموں اور ٹی وی پروگراموں میں کام کر چکی ہیں، جبکہ ان کا نام مشہور بھارتی کامیڈی شو تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کے حوالے سے بھی لیا جاتا ہے۔