جنرل ہسپتا ل : سمپوزیم کا انعقاد

لاہور( خصوصی رپورٹ)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ جدید طبی تحقیق اور نئی ادویات کی بدولت امراضِ جلد کے علاج میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال اور پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈرماٹولوجسٹس کے اشتراک سے منعقدہ سمپوزیم ''ایٹوپک ڈرماٹائٹس کے علاج میں نئے امکانات: دستیاب تھراپیز کے دائرہ کار میں توسیع'' کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔