ممنوعہ کیمیکل ڈور فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

سبزہ زار میں پولیس کی کارروائی، 30 چرخیاں برآمد، مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی زیر نگرانی سبزہ زار پولیس نے پتنگ بازی کے لیے ممنوعہ کیمیکل ڈور فروخت کرنے والے ملزم سجیل الرحمن کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او سبزہ زار بشارت گورائیہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر بجلی گھر اسٹاپ، مین روڈ سبزہ زار پر کارروائی کی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 20 بڑی اور 10 چھوٹی، مجموعی طور پر 30 ممنوعہ کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہے۔