ملزم راجہ مارکیٹ میں د کان کی چھت پرکمرے میں پتنگیں تیار کر رہا تھا
کاشف آن لائن آرڈر پر پتنگیں بناتاتھا ، مقدمہ درج ، تفتیش شروع
لاہور (کرائم رپورٹر) چوکی راجہ مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں اور کیمیکل ڈور تیار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم راجہ مارکیٹ میں ایک دوکان کی چھت پر واقع کمرے میں چھپ کر غیر قانونی طور پر پتنگیں تیار کر رہا تھاپولیس نے چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 300 سے زائد پتنگیں، 10 چرخیاں، 50 کیمیکل گوٹیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزم آن لائن آرڈرز کے ذریعے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگیں اور ڈور فروخت کرتا تھا۔ملزم کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹائون شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر چوکی انچارج اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ہے