پوسٹ آفس کے ذریعے بھیجے ہزاروں پتنگوں کے 14پارسل بھی پکڑ لئے پتوکی میں گودام پکڑا گیا
لاہور،پتوکی(کرائم رپورٹر،خصوصی رپورٹ)لاہور اور پتوکی میں ہزاروں غیرقانونی پتنگیں اور کیمیکل ڈور ضبط کر کے 7 ملزمو ں کوگرفتار کرلیا گیا، پرانی انارکلی پولیس نے بذریعہ پوسٹ آفس 14 غیر قانونی پتنگیں اور ڈور کے پارسل کی سپلائی ناکام دی، پارسلز میں سے 1150 پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 23 چرخیاں برآمد ہوئیں۔شاہدرہ تھانہ کی چوکی بیگم کوٹ پولیس نے چھاپہ مار کرکے پتنگیں تیار کر کے فروخت کرنے والے 4 ملزموں شکیل، امجد ، نعمان وغیرہ کو گرفتار کرکے لاکھوں مالیت کی 420 تیار پتنگیں، 15 چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا،ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے،شمالی چھائونی پولیس نے پشاور سے بذریعہ آن لائن آرڈر پتنگیں، ڈور، منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی دینے والے ملزموں فلک شہزاد اور علیم اقبال کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی 100 پتنگیں اور 100 سے زائد پتنگیں تیار کرنے والا گڈی پیپر اور 19 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پتوکی میں پتنگوں کا گودام پکڑا گیا، ایک ہزار سے زائد پتنگیں اور سامان برآمد کر کے ملزم عثمان کو گرفتار تھانہ صدر پھولنگر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔