موٹروے پولیس کی موک ایکسرسائز

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے ایم-3 پر خطرناک مواد سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے موٹروے پولیس کی موک ایکسرسائز کی گئی ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق آئل ٹینکر موک ایکسرسائز لاہور-ملتان موٹروے ایم-3 پر شرق پور کے قریب منعقد کی گئی۔اس مشق میں ایف ڈبلیو او،اور موٹروے پولیس کے متعلقہ افسران نے فعال شرکت کی۔موک مشق میں آئل ٹینکر سے پٹرول لیکج اور اس کی متبادل ٹینکر میں محفوظ منتقلی کا عملی مظاہرہ کیا گیامشق کا مقصد ہنگامی صورتحال میں تیاری، فوری ریسپانس اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو م ئوثر بنانا تھااس مشق کے ذریعے موٹروے پر خطرناک مواد سے نمٹنے کے لیے مختلف اداروں کے درمیان کو آرڈینیشن اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیت کا جائزہ لیا گیاایس پی شہباز عالم، ڈی ایس پی خرم، اور آئل و گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام بھی اس مشق کے موقع پر موجود تھے۔