امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساسِ تحفظ پیدا کرنے کیلئے اقدامات
لاہور (کرائم رپورٹر) کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر لاہور کے مختلف پولیس ڈویڑنز میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساسِ تحفظ پیدا کرنے کے لیے فلیگ مارچز اور ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔لاہور سٹی ڈویڑن پولیس کی جانب سے ایس پی سٹی بلال احمد کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا، جس کا آغاز لوہاری گیٹ سٹی ہیڈکوارٹر سے ہوا۔ فلیگ مارچ بھاٹی چوک، کربلا گامے شاہ، سیکرٹریٹ، کچہری چوک، تاج کمپنی، میاں منشی ہسپتال، مالی پورہ، بند روڈ، نیازی بتی چوک، راوی روڈ، آزادی فلائی اوور، ٹیکسالی چوک، داتا دربار اور بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا واپس لوہاری گیٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا ہے۔صدر ڈویڑن پولیس نے ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی قیادت میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا، جو اڈا پلاٹ سے شروع ہو کر ملتان روڈ، سندر اور مانگامنڈی سے ہوتا ہوا دوبارہ اڈا پلاٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔لاہور سول لائنز ڈویڑن پولیس نے ایس پی سول لائنز چودھری اثر علی کی قیادت میں مختلف شاہراہوں اور ہاٹ سپاٹس پر فلیگ مارچ کیا، جو گورنر ہاو?س سے شروع ہو کر مال روڈ، مغلپورہ، شالیمار چوک، گڑھی شاہو چوک اور پریس کلب چوک تک کیا گیا۔کینٹ ڈویڑن پولیس کی جانب سے ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی نگرانی میں اورنج لائن میٹرو ٹرین واڑہ گجراں کے مقام پر جوائنٹ موک ایکسرسائز کی گئی، جبکہ کینٹ ڈویڑن پولیس نے مختلف شاہراہوں پر فلیگ مارچ بھی کیا۔