ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے بچوں سے متعلق ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد کیسز پر کارروائی کی
لاہور(کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے منصوبے ’’میرا پیارا‘‘ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے کامیابی کے دو سال مکمل کرلیے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی دو سالہ رپورٹ کے مطابق سینٹر نے بچوں سے متعلق ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد کیسز پر کارروائی کی جبکہ 82 ہزار 382 سے زائد گمشدہ بچوں کو بحفاظت اہل خانہ سے ملوایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 29 ہزار 230 مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ ترجمان کے مطابق ’’میرا پیارا‘‘ کو ڈبلیو ایس آئی ایس پرائزز 2026 میں ای گورننس کیٹیگری کا عالمی چیمپئن قرار دیا گیا۔ فیلڈ ٹیم گمشدہ بچوں کی شناخت اور بازیابی کے لیے سرگرم ہے۔ فلاحی اداروں کا ڈیٹا مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ شہری گمشدہ یا لاوارث بچے کی اطلاع ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 3 دبا کر دیں۔