پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3 گمشدہ بچے بازیاب کر لیے

کوٹ لکھپت، لیاقت آباد اور صوئے اصل پولیس نے بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے تین گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق مختلف تھانوں کو بچوں کے اغواء  سے متعلق والدین کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جس پر فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کیا گیا۔پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے 4 سالہ ایان کو ایوب روڈ سے بحفاظت تلاش کیا، جبکہ لیاقت آباد پولیس نے 5 سالہ اذان کو کیو بلاک کے نالے کے قریب سے ڈھونڈ نکالا۔ اسی طرح چوکی صوئے اصل پولیس نے 14 سالہ علی رضا کو گجومتہ بس اسٹاپ سے بازیاب کیا۔ایس پی ماڈل ٹا ئون اسد علی کے مطابق بچوں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے جدید وسائل اور م ئوثر حکمت عملی کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن اور نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔