اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ بچوں سے شفقت اور پیار سے پیش آئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کا بچھڑوں کواپنوں سے ملانے کا مشن جاری ہے سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی گمشدہ بچوں کے حوالے سے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات و زیادتی کا شکار گمشدہ و گھر سے بھاگے مزید 2 بچے بازیاب کروا لئے بازیاب کروائے گئے بچوں کو بحافظت والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے ترجمان سی سی ڈی کے مطابق والدین نے بچوں کے اغواء کا مقدمہ تھانہ لاری اڈہ لاہور اور یوسف والا ضلع ساہیوال میں درج کروایا تھامنشیات زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سے کونسلنگ کروائی جا رہی ہیبازیاب کروائے گئے بچوں کا تعلق لاہور اور ساہیوال سے ہیسی سی ڈی کی والدین، اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ بچوں سے شفقت اور پیار سے پیش آئیں سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے اب تک 120بچوں کو ٹریس کرکے بحافظت ورثاء کے سپرد کیا ہے ہمارا پیارا ایپ، ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر، سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کی تلاش عمل میں لائی گئی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویڑن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے