لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی جانب سے گمشدہ بچوں اور اغواء کی اطلاعات پر لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیاجس کے نتیجے میں منشیات اور زیادتی کا شکار، گمشدہ اور گھر سے بھاگے ہوئے 9 بچے بازیاب کر لیے گئے ترجمان سی سی ڈی کے مطابق، بازیاب کروائے گئے تمام بچوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ منشیات اور زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرینِ نفسیات سے کاؤنسلنگ کروائی جا رہی ہے تاکہ وہ ذہنی و نفسیاتی طور پر بحال ہو سکیں ٹریس کیے گئے بچوں کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے، جبکہ زیادہ تر گمشدہ اور گھر سے بھاگے ہوئے بچے داتا دربار، ریلوے سٹیشن اور بس اسٹینڈز سے بازیاب کیے گئے بچوں کی تلاش میں ہمارا پیارا ایپ، ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر اور سوشل میڈیا کا مؤثر استعمال کیا گیا۔