لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے،پاک بزنس ایکسپریس ایک گھنٹہ 30منٹ گھنٹے جبکہ کراچی ایکسپریس 45 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ ٹرینوں کے تاخیر کی وجہ سے مسافر انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔