جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس نے چند ہی گھنٹوں میں ملزم گرفتار کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر) شمالی چھاؤنی میں چھت پر موجود 3 سالہ زینب اور 38 سالہ عرفان فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی عاطف اقبال پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ پولیس کے مطابق آصف لطیف کی مدعیت میں نامزد ملزم سبحان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے چند گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم سبحان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔