لاہور(کرائم رپورٹر) شمالی چھاؤنی پولیس نے04 لسٹڈڈ یافتہ اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے گرد شکنجہ سخت کرتے ہوئے شمالی چھاؤنی پولیس نے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان عادل، خاور، یوسف، ارشد کو گرفتار کر کے متعلقہ انوسٹیگیشن پولیس حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان خیانت مجرمانہ، بوگس چیک کے مقدمات میں عرصہ 05 سال سے پولیس کو مطلوب تھے۔