شمالی چھاؤنی میں دو بچیوں سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی عاطف اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دو بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم عاشق کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کے مطابق بچیاں گھر سے دکان پر گئی تھیں، جہاں محلے کے دکاندار عاشق نے انہیں مبینہ طور پر ورغلا پھسلا کر دکان کے اندر زیادتی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق لطیف کی مدعیت میں نامزد ملزم عاشق کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی عاطف اقبال اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔قائم مقام ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔