شمالی چھاؤنی:معمولی جھگڑے پر فائرنگ، نوجوان زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر ) شمالی چھاؤنی پولیس نے معمولی لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے 24 سالہ نوجوان کو زخمی کرنے والے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقہ پی اے ایف کالونی میں ملزم شکیب اور عمر نیمعمولی لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کر کے 24 سالہ سلطان کو زخمی کر دیا، شمالی چھاؤنی پولیس 15 کی کال پر فوری ایکشن، دونوں ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔